صفحات

منگل، 19 اپریل، 2016

41۔ پھلے اور پھولے یہ گلشن تمہارا

درعدن ایڈیشن 2008صفحہ85۔86

41۔ پھلے اور پھولے یہ گلشن تمہارا


محترم صاحبزادہ مرز ا مبارک احمد صاحب کے فرزند اکبر صاحبزادہ مرزا مجیب احمد صاحب کی شادی کی تقریب پر حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ مدظلہا العالی نے مندرجہ ذیل اشعار رقم فرمائے ہیں اور تحریر فرمایا:
''پیارے مبارک!
باوجود طبیعت آج کل اکھڑی اکھڑی رہنے کے اور صحت کی خرابی کے تمہاری فرمائش پر سات شعر سادہ سے دلی دعاؤں کے ساتھ ارسال ہیں۔
(مبارکہ1963۔11۔28)

مرے پیارے بھائی کے پیارے مبارک
رہیں کام سارے تمہارے مبارک

مبارک ہو بیٹے کی شادی رچانا
مبارک بھتیجی تمہیں بیاہ لانا

مبارک یہ جوڑا ہو فضلِ خدا سے
قدم ان کے بھٹکیں نہ راہِ وفا سے

مبارک ملیں ان کی کھیتی سے فصلیں
چلیں ان سے یارب بہت پاک نسلیں

ملے ان کو ہر دین و دنیا کی نعمت
دلوں پر ہو غالب خدا کی محبت

پھلے اور پھولے یہ گلشن تمہارا
بھرے موتیوں سے یہ دامن تمہارا

دعا میری سن لے خدائے مجیب
کہا جس نے رحمت سے اِنِّی قَرِیْب
آمین

الفضل 6 دسمبر 1963ء


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں