اضافہ
ایڈیشن
سوم
اشکوں
کے چراغ ایڈیشن سوم صفحہ581-583
399۔ تری
آنکھوں میں عیّاری بہت ہے
تری
آنکھوں میں عیّاری بہت ہے
صداقت کم اداکاری بہت ہے
صداقت کم اداکاری بہت ہے
فقیہِ
شہر، درباری بہت ہے
اور اس کی سوچ سرکاری بہت ہے
اور اس کی سوچ سرکاری بہت ہے
مری
تکفیر کے فتوے سے تجھ پر
حکومت کا نشہ طاری بہت ہے
حکومت کا نشہ طاری بہت ہے
یہ الٹی
آنکھ کے ہےہیں کارنامے
کہ سیدھی نور سے عاری بہت ہے
کہ سیدھی نور سے عاری بہت ہے
میں کیسے
مان لوں اسلام تیرا
کہ یہ اسلام سرکاری بہت ہے
کہ یہ اسلام سرکاری بہت ہے
یہ
چِٹّا جھوٹ ہے اعلان تیرا
لب و لہجہ بھی بازاری بہت ہے
لب و لہجہ بھی بازاری بہت ہے
اِدھر
ہے تیرا نوّے دن کا وعدہ
اُدھر کرسی تجھے پیاری بہت ہے
اُدھر کرسی تجھے پیاری بہت ہے
کلاشنکوف
کی اور 'ہیرون' کی
سنا ہے گرم بازاری بہت ہے
سنا ہے گرم بازاری بہت ہے
ہوں تیرے
رتجگے تجھ کو مبارک
مجھے 'سحری' کی بیداری بہت ہے
مجھے 'سحری' کی بیداری بہت ہے
تو عادی
قتلِ ناحق کا ہے لیکن
خود اپنی جاں تجھے پیاری بہت ہے
خود اپنی جاں تجھے پیاری بہت ہے
یہ تخت
و تاج ہوں تجھ کو مبارک
مجھے سولی کی سرداری بہت ہے
مجھے سولی کی سرداری بہت ہے
مبارک
تجھ کو تیری پارسائی
مجھے اپنی خطا کاری بہت ہے
مجھے اپنی خطا کاری بہت ہے
میں تیری
ہاں میں ہاں کیسے ملا دوں
دلِ نادان انکاری بہت ہے
دلِ نادان انکاری بہت ہے
میں
ہنستا مسکراتا جا رہا ہوں
اگرچہ زخم بھی کاری بہت ہے
اگرچہ زخم بھی کاری بہت ہے
خریدو
عشق کو، لیکن سنبھل کر
کہ اس میں چور بازاری بہت ہے
کہ اس میں چور بازاری بہت ہے
سنا ہے
جی اٹھا اسلم قریشی
خبر لیکن یہ اخباری بہت ہے
خبر لیکن یہ اخباری بہت ہے
بتا تو
دوں ترے انجام کی بات
مگر یہ بات انذاری بہت ہے
مگر یہ بات انذاری بہت ہے
نہ
جانے پھول کا انجام کیا ہو
اسے ہنسنے کی بیماری بہت ہے
اسے ہنسنے کی بیماری بہت ہے
اسیرِ
زلفِ جاناں ہو چکے ہیں
ہمیں اتنی گرفتاری بہت ہے
ہمیں اتنی گرفتاری بہت ہے
عجب کیا
جاتے جاتے رک بھی جاؤں
اگرچہ اب کے تیّاری بہت ہے
اگرچہ اب کے تیّاری بہت ہے
گزرنے
میں نہیں آتا ہے مضطرؔ
یہ لمحہ ہجر کا بھاری بہت ہے
یہ لمحہ ہجر کا بھاری بہت ہے
حضرت مدیح موعود کا فارسی کلام مع ترجمہ درکار ہے
جواب دیںحذف کریں