یہ
زندگی ہے ہماری۔ نگارِصبح کی اُمید میں صفحہ38
13۔ دنیا ایک کہانی۔۔۔۔۔۔
دنیا اک کہانی۔۔۔۔
ساری دنیا ایک کہانی کہتی ہے
چاند نگر میں اک شہزادی رہتی ہے
آدھی رات کو چاند زمیں پرآتا ہے
جھیل کا پانی آئینہ بن جاتا ہے
اک شہزادہ چُپ چُپ دھیان میں جلتا
ہے
ایک قدم میں سات سمندر چلتا ہے
شہزادی جب چاند سے باہر آتی ہے
خوشبوؤں میں سکھیوں سنگ نہاتی ہے
شہزادہ جب باغ کے اندر آتا ہے
شہزادی کو چاند بلا لے جاتا ہے
1990ء
عبید اللہ علیم ؔ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں