یہ
زندگی ہے ہماری۔ نگارِصبح کی اُمید میں صفحہ47۔48
18۔ ہم نے کھلنے نہ دیا بے سرو سامانی کو
ہم نے کھلنے نہ دیا بے سرو سامانی کو
کہاں لے جائیں مگر شہر کی ویرانی کو
صرف گفتار سے زخموں کا رفو چاہتے ہیں
یہ سیاست ہے تو پھر کیا کہیں نادانی
کو
کوئی تقسیم نئی کر کے چلا جاتا ہے
جو بھی آتا ہے مرے گھر کی نگہبانی
کو
اب کہاں جاؤں کہ گھر میں بھی ہوں دشمن
اپنا
اور باہر مرا دشمن ہے نگہبانی کو
بے حسی وہ ہے کہ کرتا نہیں انساں محسوس
اپنی ہی روح میں آئی ہوئی طغیانی کو
آج بھی اس کو فراز آج بھی عالی ہے
وہی
وہی سجدہ جو کرے وقت کی سلطانی کو
آج یوسف پہ اگر وقت یہ لائے ہو تو
کیا
کل تمہیں تخت بھی دو گےاسی زندانی کو
صبح کِھلنے کی ہو یا شام بکھر جانے
کی
ہم نے خوشبو ہی کیا اپنی پریشانی کو
وہ بھی ہر آن نیا میری محبت بھی نئی
جلوۂ حسن کشش ہے مری حیرانی کو
کوزۂ حرف میں لایا ہوں تمہاری خاطر
روح پر اترے ہوئےایک عجب پانی کو
1993ء
عبید اللہ علیم ؔ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں