صفحات

پیر، 9 جنوری، 2017

02۔اے خدا مجھ کو تودنیا میں مزا آتا نہیں

کلام حضرت مرزا شریف احمدصاحب رضی اللہ عنہ

02۔اے خدا مجھ کو تودنیا میں مزا آتا نہیں


اے خدا مجھ کو تودنیا میں مزا آتا نہیں
اس جہاں کا کوئی بھی منطر مجھے بھاتا نہیں

کفرمنزل اوج کی طے کر رہا ہے رات دن
تجھ سے اسلام کیوں آگے بڑھا جاتا نہیں

گرمسلمانوں نے چھوڑا احمدی تیار ہے
خدمتِ دیں میں وہ مرنے سے بھی گبھراتا نہیں

عہد کرتے ہیں کہ ہم ہر چیز سے تیار ہیں
ظلم اب اسلام پر ہم سے سہا جاتا نہیں

جان و دل حاضر ہیں تیری راہ میں پر اے خدا
بے مدد ان نیم جانوں سے لڑا جاتا نہیں

اے مسلمانو!اٹھو غفلت کو اپنی چھوڑ دو
کیا تمہیں اسلام پر بھی رحم کچھ آتا نہیں

چاہتے ہو تم اگر اسلام پھر پھولے پھلے
چھوڑ دووہ راگ جس کو آسماں گاتا نہیں

(شعراء احمدیت  مصنفہ سید سلیم شاہجہانپوری صفحہ 146 )

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں