کلامِ
مختار ؔ
1۔ نعت سرور کائنات فخر موجودات حضرت اقدس
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ اللہ شان ِمحمد صلی اللہ علیہ وسلم
عرشِ عظیم ایوانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
پیش نظر ہے شانِ محمد،ذہن
میں ہیں احسان محمد
کیوں نہ ہوں پھر قربان
محمد صلی اللہ علیہ وسلم
دل شیدائے آنِ محمد،روح
فدائے شانِ محمد
وجد میں ہیں مستانِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
بے تعداد احسانِ محمد،بے
پایاں فیضا نِ محمد
رحمتِ حق قربا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ازآدم تاحضرت عیسیٰ سب
عالی رتبہ ہیں لیکن
اور ہی کچھ ہے شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سب سے بہتر سب سے اعلیٰ
،سب اعجاز رسل سے بالا
معجزۂ قرآ نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
عاقل پر کرتا ہے ہویدا ان ھو الا وحی یوحی
توقیر فرما نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اے پرسانِ شانِ محمد ،
جویائے فیضانِ محمد
دیکھ ذرا قرآ نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
عین عنایت ،چشمۂ رحمت،
بحرِحقیقت،حسنِ رسالت
خُلقِ عالی شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
آدم ولوط وابراہیم
وداودوعیسیٰ وموسیٰ
سب ہیں ثنا گویا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
صدیوں کے مردوں کو
جلایا،پیغام توحید سنایا
روحِ رواں قربا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
لرزاں تھے شاہانِ زمانہ،
حیرت میں ہر اک فرزانہ
کیا تھی شوکت وشا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
امن جہاں قائم فرمایا،جس
جس کا حق تھا دلوایا
قربانِ فرما نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سارے بد افعال چھڑائے سب
عمدہ اخلاق سکھائے
جانِ جہاں قربا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
راحت پر راحت دیتا ہے کیا
دلکش موجیں لیتا ہے
دریائے فیضا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
صبحِ روزِ ازل سے لیکر ختم
نہیں تا شامِ حشر
سلسلۂ احسا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سبحان اللہ کیا کہنا ہے
سینوں سے دل کھینچ رہا ہے
جذبِ بے پایا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
گو کیسا ہی سحر بیاں ہو
لیکن ناممکن جو بیاں ہو
تفصیلِ فیضا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
آپ کا ثانی ہو،نہ ہوا
ہے،دنگ ہے جس نے دیکھ لیا ہے
کچھ حسن و احسا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
مشرقِ وحدت۔مہررسالت،آیہ
قدرت،سایہ رحمت
ذاتِ عالی شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے ہوں یا بیگانے
ہوں،مسلم ہوں یا نا مسلم
سب پرہے احسا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
لوگو! اس درجہ حق پوشی ،یہ
سختی،یہ ناحق کوشی
یہ توہینِ شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اے اہل انصاف بتاؤ،صاف کہو
تم صاف بتاؤ
کیا ہے یہی شایا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
لوگو!شرم وحیابھی کچھ ہے
آخرخوفِ خدا بھی کچھ ہے
یہ تحقیر ِشا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کون محمد؟ہادئِ اعظم،کون
محمد؟محسن ِعالم
ہرمسلم قربا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کون محمد؟ماہِ مروت،کون
محمد؟چشمۂ رحمت
فہم سے برترشا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کچھ اس جوروجفا کی حد بھی
،ظلم زلزلہ زا کی حد بھی
اے بدخواہ ِشا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
زہریلی گفتار کہاں تک اور
اسکی تکرار کہاں تک
حیف!اے بدخواہا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
یہ آزاررسانی تاکے،تاکے
تلخ بیانی تاکے
شرم!اے بدگویا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
بارشِ تیرِ ظلم وستم نے
سینے کردئیے چھلنی لیکن
ضبط!اے جانبازا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
وہ متجاوز ہو نہیں سکتے
دائرۂ آئینِ وفا سے
جوہیں رضا جویا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
گوباقی نہ ہو ضبط کا یارالیکن
مطلب کیا ہے تمہارا
تعمیلِ فرما نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
فرمانِ آنحضرت کیا ہے،کیا
ہے حکمِ شریعت کیا ہے
غور کر اے خواہا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
جونہ سنے احکام شریعت،جو
نہ کرے قانون کی عزت
وہ ہے نافرما نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
گردوغبارِحرص وہوا سےصاف
ہے بالکل فضلِ خدا سے
آئینۂ داما نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہرشجر آخر اپنے پھلوں سے
ہی پہچانا جاتا ہے
دیکھ سوئے غلما نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سیدنا صدیق مکرم،سیدنا
فاروقِ اعظم
سرخیل ِیارا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سیدنا عثمان معظم رضی اللہ
تعالیٰ عنہ
خواہانِ رضوا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت اسداللہ الغالب،
سیدنا اابن ابو طالب
سرتاج ِ اخوا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
جامع درویشی وشاہی،نافع
مخلوقاتِ الہٰی
کون؟ یہی یارا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
حامی مہرو صدق وصفا
تھے،ماحی ظلم وجوروجفا تھے
اصحابِ ذی شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کانِ صفا تھے،باغِ وفا
تھے،ابرِ سخاتھے،بحرِ عطا تھے
انصارواعوا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
خوش اطوارونیک طبیعت،پاک
دل وپاکیزہ فطرت
جملہ مقبولا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سیدنا حسنین کی حالت
کردیتی ہے محو حیرت
یہ ہیں فرزندا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کامل تھے تسلیم ورضا میں
،جانیں دیدیں راہ خدا میں
لیکن رکھ لی آ نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کس درجہ رکھتے تھے
لطافت،کیسی رنگت کیسی نکہت
گلہائے بستا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت موسی ہوں یا عیسیٰ
ایک کے یاروں نے بھی پایا
اخلاصِ یارا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اے گل ایمان ڈھونڈنے والے
کانٹوں سے دامن کو بچا لے
کر سیرِ بستا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نفسِ دنی پر غالب آجا،آجا
حق کے طالب آجا
واہے درِفیضا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
توڑ علائق کی زنجیرں،چھوڑ
تصنع کی تقریریں
آزیرِ فرما نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نقشِ دوئی کو دل سے مٹا
دے،نعرہ الااللہ لگادے
آذیلِ مستا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
آپ سا ہادی،آپ سا
محسن،ناممکن بالکل ناممکن
سب سے اعلیٰ شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
آپ ہیں آقا آپ ہیں مولا،آپ
ہیں ملجاء آپ ہیں ماوٰی
قربانِ ہر شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نگہتِ گل ہیں شمع سُبل
ہیں،ہادی کل ہیں،ختم رسل ہیں
کیا ہوبیانِ شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
سب سے مکرم،سب سے
معظم،ہادی اعظم۔محسنِ عالم
سبحان اللہ شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
آپ ہیں آقاآپ ہیں مولا،آپ
ہیں ملجاء ، آپ ہیں ماویٰ
موجبِ حیرتِ شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
حد شرک سے باہر رہیئے،پھر
جو کچھ جی چاہے کہئے
سب شایانِ شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اے کے جسے لاحق ہے
سراسرخوف ِتابِ مہرِ محشر
آزیرِ داما نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
آپ فدائے خلقِ خدا ہیں ،آپ
شفیع روزِ جزا ہیں
مژدہ اے خواہا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
جملہ اصولوں سے ہے
نرالا،فہمِ بشر سے ارفع اعلیٰ
ہرہرجلوہ شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
آپ نے سب پر شفقت کی ہے،سب
کو دین کی دعوت دی ہے
عالم ہے مہما نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
اے جویائے ہدایت آجا،آجا
طالب ِ جنت آجا
جنت ہے بستا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہمت والو نیک جوانو،شمع
رسالت کے پروانو
دیکھو تو فرما نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
بیداری کا وقت یہی
ہے،تیاری کا وقت یہی ہے
ہشیار اے شیرا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
خود جاگو اوروں کو جگا
دو،عالم میں ایک دھوم مچا دو
اے غیرت مندا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
موقع ہے یہی نصرتِ دیں
کا،وقت نہیں واللہ نہیں کا
ہاں اے شیدایا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
دشت وجبل میں بحر رواں میں
سارے عرض و طولِ جہاں میں
پہنچا دو فرما نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
مشرق کو مغرب سے ملا دو
،کونے کونے میں پہنچا دو
تذکرۂ احسا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہو جو مقابل سارا جہاں،ہے
لو یہ گوہے یہ چوگان ہے
ہمت اے مردا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کچھ ہو لیکن آن نہ جائے
ہاتھ سے یہ میدان نہ جائے
ہمت اے مردا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
بات تو جب ہے دیکھ لیں
یکسر،دنیا کہ سب اسودواحمر
جلوۂ حسنِ شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
عالم کو سرمست بنا دو،سب
کو تا امکان چکھا دو
صہبائے عرفا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
بخت رسا پر نازاں ہوں میں
،فضلِ خدا پر نازاں ہوں میں
پایا ہے فیضا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ناممکن ہے ناممکن ہےمجھ سے
ادا ہو کیا ممکن ہے
کچھ شکرِ احسا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
میں اور احسانِ محمد۔لطفِ
بے یایان محمد
دستِ من و داما نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
شور، صلی اللہ ہر سو
ہے،کیوں نہ ہو اےمختار کے تو ہے
نغمہ خوانِ شا نِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
(اخبار الفضل قادیان دارالامان 31مئی1929ء،حیات حضرت مختار صفحہ
227-231)
حضرت حافظ سید مختار احمد مختار
ؔشاہجہانپوری صاحب ؓ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں