صفحات

جمعہ، 9 دسمبر، 2016

نوٹ

الحمدللہ ثم الحمد للہ کے درثمین ،کلام ِمحمود،منظوم کلام خلیفۃ المسیح الثالث ؒ،کلام ِطاہر،کلام بشیر، درعدن ،بخارِدل ، ہےدراز دستِ دعا مرا کلام صاحبزادی امۃ القدوس صاحبہ اور " اشکوں کے چراغ کلام پروفیسر چوہدری محمدعلی مضطرؔعارفی صاحب " کے بعد مورخہ 8دسمبر2016 کومحض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ   " یہ زندگی ہے ہماری کلام عبید ا للہ علیم ؔ صاحب" کی یونیکوڈ اشاعت بر ویب سائیٹ کا کام بھی مکمل ہو  گیا۔اب " کلام حضرت حافظ سید مختاراحمد مختارؔ شاہجہانپوری صاحب ؓ" کی اپ لوڈنگ کا کام بھی شروع ہوچکاہے۔"کلام ِظفر ازظفر محمد ظفرصاحب "سیٹنگ کے مراحل میں  ہے۔ جماعت کے دیگر شعراء کا منتخب کلام بھی تلاش اور کمپوزکیا جارہا ہے جو باری آنے پر شامل ہوتا رہے گا۔یہ سارا کلام  تمام سرچ انجن جیسے Google, Operaوغیرہ پر  براہ راست سرچ کیا جاسکتا ہے اور کاپی بھی کیا جا سکتا ہے۔ دعا کی درخواست ہے۔اس وقت تک1015افراد نے ہمارا پیج لائیک کیا ہے۔آپ بھی  وقتا فوقتا فیس بک پیج اور بلاگ ویب سائیٹ ملاحظہ فرماتے رہیں ۔اچھا لگے تو فیس بک پیج لائیک کرنا اور آگے شیئر کرنا نہ بھولیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں