صفحات

جمعہ، 1 جنوری، 2016

22۔تعلق باللہ

تعلق باللہ

کبھی نصرت نہیں ملتی درِ مولیٰ سے گندوں کو
کبھی ضائع نہیں کرتا وہ اپنے نیک بندوں کو

وُہی اُس کے مُقرَّب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں
نہیں راہ اُس کی عالی بارگہ تک خود پسندوں کو

یہی تدبیر ہے پیارو کہ مانگو اُس سے قربت کو
اُسی کے ہاتھ کو ڈھونڈو جلاؤ سب کمندوں کو

ضمیمہ تریاق القلوب نمبر 5   صفحہ اول مطبوعہ 1902ء

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں