صفحات

جمعرات، 27 اکتوبر، 2016

81۔ یاد

یہ زندگی ہے ہماری۔  ویراں سرائے کا دیا صفحہ107۔108

81۔ یاد


یاد

کبھی کبھی کوئی یاد
کوئی بہت پرانی یاد
دل کے دروازے پر
ایسے دستک دیتی ہے
شام کو جیسے تارا نکلے
صبح کو جیسے پھول
جیسے دھیرے دھیرے زمیں پر
روشنیوں کا نزول
جیسے روح کی پیاس بجھانے
اُترے کوئی رسول
جیسے روتے روتے اچانک
ہنس دے کوئی ملول
کبھی کبھی کوئی یاد کوئی بہت پرانی یاد
دل کے دروازے پر ایسے دستک دیتی ہے

1984ء

عبید اللہ علیم ؔ


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں