صفحات

جمعہ، 5 فروری، 2016

207۔ میرے تیرےپیار کا ہو رازداں کوئی نہ اور

کلام محمود صفحہ276

207۔ میرے تیرےپیار کا ہو رازداں کوئی نہ اور


روک مجھ میں اور تجھ میں نہ کچھ باقی رہے
ایک میں ہوں پینے والا ایک تو ساقی رہے

کاش تو پہلو میں میرے خود ہی آ کر بیٹھ جائے
عشق سے مخمور ہو کر وصل کا ساغر پلائے

ایک بے کس نیم جاں کو آزمانا چھوڑ دے
نارِ فرقت سے مرے دل کو جلانا چھوڑ دے

اخبار الفضل جلد 16۔25 دسمبر1962ء ربوہ۔ پاکستان

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں