صفحات

پیر، 23 مئی، 2016

23۔ احمدی کی تعریف

بخار دل صفحہ73۔74

23۔ احمدی کی تعریف


ہوں اللہ کا بندہ
محمدؐ کی اُمَّت
ہے احمدؑ سے بیعت
خلیفہ سے طاعت
مِرا نام پوچھو
تو مَیں احمدی ہوں

خدا کی عِبادت
رسولوں کی نُصرت
قیامِ شریعت
ہُدیٰ کی اِشاعت
مِرا کام پوچھو
تو مَیں احمدی ہوں

زمانہ سے اَن بَن
سبھی میرے دشمن
لہُو کے ہیں پیاسے
مسلماں ۔ برہمن
گر اِلزام پوچھو
تو مَیں احمدی ہوں

سیہ کار اَسود
رِیا کار احمر
جو مغضوب اَبیَض
تو دَجّال اصفر
پہ بدنام پوچھو
تو مَیں احمدی ہوں

طَلَب میں خدا کی
بہت خاک چھانی
ہر اک دین دیکھا
ہر اک جا دُعا کی
پھر انجام پوچھو
تو مَیں احمدی ہوں

وَساوس، رَزائل
ہوئے مجھ سے زائِل
یقیں میرا کامِل
ہُوں جنت میں داخِل
بآرام پوچھو
تو مَیں احمدی ہوں

ہیں اَثمارِ ایماں
نَجات اور عِرفاں
مَقاماتِ مَرداں
مُلاقاتِ یَزداں
جو قَسّام پوچھو
تو مَیں احمدی ہوں

مَیں کعبہ ہوں سب کا
حَرَم اپنے رَبّ کا
جو مَلجا عَجم کا
تو ماویٰ عرب کا
اب اسلام پوچھو
تو مَیں احمدی ہوں

الفضل 9مئی 1925ء


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں