بخار
دل صفحہ106
38۔
وصیّت الرسولؐ برموقع حجۃالوداع
''مسلمان کا خون تُم پر حرام
اسی طرح جیسے کے عُرفہ حرام
مسلمان کا مال تُم پر حرام
ہے جیسے کہ حج کا مہینہ حرام
مسلمان کی تُم پہ عِزَّت حرام
اِسی طرح جیسے کے مکّہ حرام
مسلمان کی عِزَّت و جان و مال
سدا اُن کا کرتے رہو اِحتِرام''
وصیّت یہ اُمَّت کو حضرؐت نے کی
کہ پہنچا دو سب کو یہ میرا پیام
حُقُوقُ العِباد اس میں سب آ گئے
جو عامِل ہوں اُن پر خدا کا سلام
الفضل جنوری1940ء
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں