بخار
دل صفحہ130
48۔
دُعائے سُکھ
دنیامیں دُکھ، عُقبیٰ میں دُکھ، دُنیا
میں سُکھ، عُقبیٰ میں سُکھ
دنیامیں دُکھ، عُقبیٰ میں سُکھ، دُنیا
میں سُکھ، عُقبیٰ میں دُکھ
ہیں چار قِسمیں خَلق کی ۔ تقسیم ہے
تقدیر کی
پر اصل دُکھ عُقبیٰ میں دُکھ اور اصل
سُکھ عُقبیٰ میں سُکھ
مخلوق ہے وہ بدترین، دُکھ میں جو ہو
دونوں جگہ
قسمت ہے ان کی خوش ترین' جن کو ہو دونوں
جا میں سُکھ
اکثر مگر ایسے ہیں لوگ، جن کو ہے یاں
دُکھ یا وہاں
مومِن کو کچھ دنیا میں دُکھ، کافر کو
ہے عُقبیٰ میں دُکھ
ایسے بھی ہیں جن کوہے سُکھ یا اِس جگہ
یا اُس جگہ
کافر کو ہے دُنیا میں سُکھ، مومن کو
ہے عُقبیٰ میں سُکھ
یا ربّ! ہر اِک دُکھ سے بچا اور کر
عطا ہر جا میں سُکھ
دُنیا میں اور عُقبیٰ میں سُکھ، اِمروز
اور فردا میں سُکھ
کر فضل و احساں اس قدر دُکھ سے رہیں
محفوظ ہم
دے برزخ و محشر میں سُکھ اور جنت الماویٰ
میں سُکھ
آمین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں