بخار
دل صفحہ107
39۔
کلمۂ طیبہ
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ
نہیں کوئی محبوب تیرے سِوا
نہیں کوئی مطلوب تیرے سِوا
نہیں کوئی مَقصُود تیرے سِوا
نہیں کوئی مَعبود تیرے سِوا
پیارے تِرا نام اللہ ہے
خلائِق کا تُو ہی شہنشاہ ہے
ہر اِک عیب سے پاک ہے تیری ذات
ستائِش کے قابِل ہیں جُملہ صِفات
کریں تاکہ بندے سعادت حُصُول
محمدؐ کو بھیجا بنا کر رَسول
الفضل 17دسمبر 1942ء
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں