صفحات

جمعرات، 19 مئی، 2016

44۔ قرآن، سُنَّت اور حدیث کے مدارج

بخار دل صفحہ121

44۔ قرآن، سُنَّت اور حدیث کے مدارج


اسلام کی بنیاد تین چیزیں ہیں قرآن، سنت اور حدیث۔ حضرت مسیح موعودؑ وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے سُنَّت کے اصلی معنی ظاہر کر کے اور اُسے حدیث پر فوقیت دے کر اُس کانیا معیار قائم کیا، ورنہ پہلے لوگ حدیث اور سنت کو ہم مطلب چیزیں ہی سمجھتے تھے۔ دیکھو ریویو برمباحثہ بٹالوی و چکڑالوی

اِک سُناتا ہوں نکتۂ حکمت
جس سے احمدؑ کی تجھ کو ہو عظمت

جو خدا نے کہا ہے قرآں میں
اس کو حاصِل ہے سب پہ فَوقیت

دوسرا مرتبہ ہے سُنَّت کا
فِعلِ حضرتؑ، تَعَاملِ اُمّت

تیسرا درجہ ہے حدیثوں کا
کہ حدیثیں ہیں قولِ آنحضرؐت

تین ہیں یہ سُتُون مذہب کے
جن پہ قائم ہے دین اور مِلَّت

ان مراتِب کا گر رکھو گے خیال
گمرہی سے نہ پاؤ گے زحمت

حق تعالیٰ تمہیں ہِدایت دے
اور مِلے تُم کو عِلم اور حِکمت

ہے یہ تجدیدِ حضرتِ مہدیؑ
اُن پہ لاکھوں سلام اور رحمت

الفضل 31جنوری 1943ء


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں