بخار
دل صفحہ89
30۔
دعا
دُعا کےجئے کہ حق دے اِستِقامَت
کہ سب برکت وفا پر مُنحَصِر ہے
بہت اچھا عمل ہے جو ہو اَدوَم1؎
مگر ےہ بھی دُعا پر مُنحَصِر ہے
دُعا بھی وہ کہ ہو مَقبولِ باری
سو یہ فَضلِ خدا پر مُنحَصِر ہے
تُو اے دِل چھوڑ دے حِرص و تمنا
کہ اب سب کچھ خدا پر مُنحَصِر ہے
1؎ یعنی وہ
کام جو مسلسل کیا جائے اور اُس میں ناغہ نہ ہو۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں