صفحات

اتوار، 8 مئی، 2016

98۔ لاہورکی دعوتیں

بخار دل صفحہ218

98۔ لاہورکی دعوتیں


دِل پر تھا جو کہ پالِش برسوں سے قادیاں کا
دو دن میں زنگ لایا لاہور کی فضا میں

اب واپسی پہ آ کر' معلوم یہ ہوا ہے
نَے ذکر میں ہے لذّت نَے لُطف ہے دُعا میں

اعلیٰ ترین کھانے، مہمانیوں کے کھا کر
تاریکیاں ہیں دِل پر فرق آ گیا ضِیا میں

ماحول کی تھی برکت دارُالاَماں کی طَلعَت
رہتے تھے ہم سَما پر اُڑتے تھے ہم ہوا میں

چکھا طعامِ شاہی مرغ و کباب ماہی
یوں چڑھ گئی سیاہی مُجرم ہو جُوں سزا میں

1944ء


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں