درعدن
ایڈیشن 2008صفحہ23
10۔ صاحبزاد ہ مرزا ناصر احمد صاحب کے متعلق
الوداعی نظم
برموقع
سفر انگلستان بغرض تعلیم
جاتے ہو مری جان خدا حافظ و ناصر
اللہ نگہبان خدا حافظ و ناصر
ہر گام پہ ہمراہ رہے نصرتِ باری
ہر لمحہ و ہر آن خدا حافظ و ناصر
والی بنو امصارِ علومِ دوجہاں کے
اے ''یوسفِ کنعان''! خدا حافظ و ناصر
ہر علم سے حاصل کرو عرفانِ الٰہی
بڑھتا رہے ایمان خدا حافظ و ناصر
پہرہ ہو فرشتوں کا قریب آنے نہ پائے
ڈرتا رہے شیطان خدا حافظ و ناصر
ہر بحر کے غواص بنو لیک بایں شرط
بھیگے نہیں دامان خدا حافظ و ناصر
سر پاک ہو اغیار سے، دل پاک نظر پاک
اے بندۂ سبحان خدا حافظ و ناصر
محبوبِ حقیقی کی ''امانت'' سے خبردار
اے حافظِ قرآن خدا حافظ و ناصر
''الفضل''11ستمبر1934ء
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں