صفحات

منگل، 10 مئی، 2016

90۔ آگئی گویا

بخار دل صفحہ211۔212

90۔ آگئی گویا


رُوح کو گر نصیب تقویٰ ہو
زیرِ فرمان آ گئی گویا

ترکِ دُنیا کو مان لے گر عقل
قابُو آسان ہو گئی گویا

جب توکُّل مِلا تو رِزق آیا
گھر میں دُکاّن آ گئی گویا

ذِکر کی جس کو مل گئی لَذت
ضَوءِ عِرفان آ گئی گویا

ہے تَطَہُّرسے عِلم وابستہ
رُوحِ فُرقان آ گئی گویا

نَفس کی خواہِشوں پہ قابُو ہو
مرگِ شیطان آ گئی گویا

احمدیؔ کو ملے دَلائِل کیا
تیغِ بُراّن آ گئی گویا


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں