یہ
زندگی ہے ہماری۔ چاند چہرہ ستارہ آنکھیں
صفحہ137۔138
173۔ حادثہ
گراں گزراآپ سے تصادم کا
حادثہ
گراں گزراآپ سے تصادم کا
زندگی
پہ ہوتا ہے اب گماں جہنم 1کا
روپ
موسمِ گل نے اور خزاں نے دھارے ہیں
ایک
میری آہوں کا اک ترے تبسم کا
لوگ
اپنے دل کی بات ڈھونڈتے ہیں نغموں میں
صرف
اک بہانہ ہے ساز کا ترنم کا
ہم
سے سادہ لوگ اکثرآگئے ہیں دھوکے میں
کتنا
دل نشیں لہجہ ہے ترے تکلم کا
تیری
یاد تیرا غم اور شب کا سناٹا
زخمِ
دل کی صورت ہے روپ ماہ وانجم کا
کیوں
علیم ہر لمحہ کھوئے کھوئے رہتے ہو
کس
سے دل ہی دل میں ہے سلسلہ تکلم کا
1959ء
عبید اللہ علیم ؔ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں