صفحات

بدھ، 22 جون، 2016

26۔ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی بیماری کے ایام میں ایم ٹی اے پر آپ کو دیکھ کر اور آپ کی باتیں سن کر

ہے دراز دستِ دعا مرا صفحہ112۔113

26۔ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی بیماری کے ایام میں ایم ٹی اے پر آپ کو دیکھ کر اور آپ کی باتیں سن کر


میری جاں دل کو دُکھانے کی تو نہ باتیں کرو
روح پر بجلی گرانے کی تو نہ باتیں کرو

مدتوں سے منتظر ہیں میری بستی کے مکیں
اُن کو ڈھارس دو ڈرانے کی تو نہ باتیں کرو

ہجر کے آزار نے برسوں رُلایا ہے جنہیں
تم بھی اب اُن کو رُلانے کی تو نہ باتیں کرو

دِل کہ جو پہلے ہی زخموں سے ہؤا ہے داغ داغ
اس پہ تم چرکے لگانے کی تو نہ باتیں کرو

زندگی تو یوں بھی ہے اک امتحاں در امتحاں
آج تم بھی آزمانے کی تو نہ باتیں کرو

مسکرا کے دو ہمیں بھی مسکرانے کی نوید
اس طرح آنسو بہانے کی تو نہ باتیں کرو

لوٹ آؤ میری دنیا میں بہاروں کو لئے
اک الگ دنیا بسانے کی تو نہ باتیں کرو

جانتی ہوں خوب میں کہ کیا مری اوقات ہے
اور نظروں سے گرانے کی تو نہ باتیں کرو

غیر تو ہے غیر خوش ہوگا مری تکلیف سے
میرے دشمن کو ہنسانے کی تو نہ باتیں کرو

کلام صاحبزادی امۃالقدوس بیگم م صاحبہ سملہا اللہ


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں