صفحات

جمعرات، 7 اپریل، 2016

09۔ اس زمانہ کے مسلمان اور اُن کے لیڈر

کلام ِبشیرایڈیشن 1963 صفحہ 17

09۔ اس زمانہ کے مسلمان اور اُن کے لیڈر


ترے اسلام پر کیونکر ہوشیدا کوئی اے مسلم
جو نقشہ پیش تُوکرتا ہے وہ تصویر الٹی ہے

مسلمانو!تمہاری سعی کیسے بارآورہو
اِدھرتدبیر الٹی ہے اُدھرتقدیر الٹی ہے

مرض بڑھتا ہی جاتا ہے خداراہوش میں آؤ
دوا الٹی نہیں ہے گر ،تو کیوں تاثیر الٹی ہے

امورِ دین میں کیا موت پڑتی ہے تجھے واعظ
کہ سارے کام سیدھے ہیں مگر تفسیر الٹی ہے

ترے پند و نصیحت سے مرا دل اور رکتا ہے
سمجھ الٹی ہے میری یا تری تقریر الٹی ہے

دل وسر جب تلک سیدھے تھے،سیدھی بات تھی تیری
اب الٹے ہیں تو الٹا قول ہے،تحریرالٹی ہے

خدایا!خواب کی صورت میں یہ نقشہ بدل دے تُو
کھلے جب آنکھ تم معلوم ہو تعبیر الٹی ہے


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں