صفحات

پیر، 25 اپریل، 2016

29۔ در ایامِ کرب

درعدن ایڈیشن 2008صفحہ58

29۔ در ایامِ کرب


مولا سمومِ غم کے تھپیڑے پنہ! پنہ!
اب انتظامِ دفعِ ّبلیّا ت چاہئے

جھلسے گئے ہیں سینہ و دل جاں بلب ہیں ہم
جھڑیاں کرم کی ، فضل کی برسات چاہئیے

مانا کہ بے عمل ہیں نہیں قا ِبل نظر
ہیں ''خانہ زاد'' پھر بھی مراعات چاہئے

پل مارنے کی دیر ہے حاجت روائی میں
بس التفاتِ قاضیِ حاجات چاہئیے

اتنا نہ کھینچ کہ رشتہ ء امید ٹوٹ جائے
بگڑے نہ جس سے بات وہی بات چاہئے

''الفضل''5جون 1954ء


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں