درعدن
ایڈیشن 2008صفحہ70۔72
36۔
دعائیں اور نصائح
خالد کے نام
خالد( عبدالرحیم خاں) ایک زمانہ میں انگلینڈ میں فیل ہو کر سخت گھبرا گئے تھے۔اور
ان دنوں صحت بھی کچھ خراب ہو گئی تھی ۔ اس وقت ان کو ایک دعائیہ اور نصیحت کا خط لکھا
تھا۔ یونہی قلم برداشتہ۔ و ہ تہذیب النسواں لاہور 1925 ء میں شائع ہو چکا ہے اور وہ
یہ ہے ۔مبارکہ
جنوری1925
السلام علیکم
آگاہ ہو تم پہلے اسلام کی سنت سے
دیتی ہوں دعا خالد پھر صدق و محبت سے
مقبول دعائیں ہوں، سب دور بلائیں ہوں
لے آئے خدا تم کو اب خیر سے، عزت سے
رحمت کا رہے سایہ بڑھتا ہی رہے پایہ
ہر وقت خدا رکھے آسائش و صحت سے
صحت بھی ہو عزت بھی ہو دین بھی دولت
بھی
سیرت ہے بہت اچھی ظاہر ہو یہ صورت سے
راضی ہو خدا تم سے، شیطاں ہو جدا تم
سے
لبریز رہے سینہ ایمان کی دولت سے
فضلوں کی لگیں جھڑیاں، خوشیوں سے کٹے
گھڑیاں
انعام کی بارش ہو، خالق کی عنایت سے
مخلوق پہ شفقت ہو، ہر اک سے مروّت ہو
معمور ہو دل ہر دم خالق کی محبت سے
مخدوم وہی ہو گا جو دین کا خادم ہو
سب شان ہے مسلم کی اسلام کی شوکت سے
بن جاؤ خدا کے تم آجائے گی خود دنیا
جوڑے ہوئے ہاتھوں کو تر عرق ندامت سے
ہاں یاد رہے خالد یہ شان ہے مومن کی
مایوس نہیں ہوتا اللہ کی رحمت سے
محنت ہو اگر سچی ضائع وہ نہیں ہوتی
تم کام کئے جاؤ اخلاص سے ہمت سے
ہمت نہ کبھی ہارو مایوس نہ ہو ہرگز
بڑھ کر نہ ہٹو پیچھے، اکتاؤ نہ محنت
سے
سب فضلِ خدا ہو گا امید رکھو قائم
گھبرا نہ کہیں جانا افکار کی شدت سے
اللہ پہ بھروسہ ہو ، اورپاک ارادے ہوں
اعمال کی پرسش ہے انسان کی نیت سے
سینچا بھی کرو اس کو پانی سے دعاؤں
کے
پھل کھانے ہیں گر تم نے کچھ نخلِ ریاضت
سے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں