درعدن
ایڈیشن 2008صفحہ5۔6
4۔ صبح مسرّت
حضرت مصلح موعودؓ کے سفر یورپ سے واپسی کے موقعہ پر
آج ہر ذرہ سرِ ُطور نظر آتا ہے
جس طرف دیکھو وہی نور نظر آتا ہے
ہم نے ہر فضل کے پردے میں اسی کو پایا
وہی جلوہ ہمیں مستور نظر آتا ہے
کس کے محبوب کی آمد ہے کہ ہر خورد و
کلاں
نشہء عشق میں مخمور نظر آتا ہے
شکر کرنے کی بھی طاقت نہیں پاتا جس
دم
کیا ہی نادم دلِ مجبور نظر آتا ہے
للہ الحمد شنیدیم کہ آں می آید
سوئے گلشن چہ عجب سرو رواں می آید
آج ہر ایک ہے مشتاق لقائے شہ دیں
گھر میں بیٹھا کوئی رہ جائے یہ ممکن
ہی نہیں
ایک پر ایک گرا پڑتا ہے اللہ رے شوق
خو ف ہے اوروں سے پیچھے نہ میں رہ جاؤں
کہیں
سر اٹھانے کی نہ بستر سے جو ہمت پائے
کیا کرے آہ! وہ مجبور وہ زار و غمگیں٭
رکھ تسلی دلِ بیمار! ابھی آتے ہیں
دردِ مزمن کی دوا باعث راح و تسکیں
مرہمِ زخمِ دل مادرِ مہجور و حزیں
زینتِ پہلوئے ما جانِ جہاں می آید
گلشنِ حضرت احمد میں چلی باد بہار
ابر رحمت سے برسنے لگے پیہم انوار
بچے ہنستے ہیں خوشی سے تو بڑے ہیں دلشاد
جذبۂ شوق کے ظاہر ہیں جبیں پر آثار
تازگی آ گئی چہروں پہ کھلے جاتے ہیں
دل کی حالت کا زباں کر نہیں سکتی اظہار
مژدۂ وصل لئے صبحِ مسرت آئی
فضلِ مولا سے ہوئی دور اداسی یک بار
نور می بارد و شاداں در و سقف و دیوار
اے خوشا وقت! مکیں سوئے مکاں می آید
٭
مراد امۃ الحی بیگم مرحومہ جو علیل تھیں۔''مبارکہ''
''الفضل''25نومبر1924ء
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں