اشکوں
کے چراغ ایڈیشن 2011 صفحہ491۔492
333۔ اک محب وطن پاکستانی کی نصیحت اپنے
بچوں سے
ملّا کو کبھی اتنا تنومند نہ کرنا
اللّٰہ کی تم سب کو ہے سوگند، نہ کرنا
غیرت سے،شرافت سے،سیاست سے،وطن سے
جو ہم نے کیا تم مرے فرزند! نہ کرنا
پنجاب کو پامال کیا، سندھ اُجاڑا
اب قصدِ بخارا و سمرقند نہ کرنا
مُلّا کی کبھی نقل نہ کرنا مرے بیٹو!
جو کچھ یہ کہے کرنے کو ہرچند نہ کرنا
یہ لاکھ سکھائے تمھیں نفرت کے طریقے
دروازے محبت کے کبھی بند نہ کرنا
اب اور نہ مہلت اسے دینا مرے مالک!
اس پر یہ کرم میرے خداوند! نہ کرنا
بڑھ جائے ستم حد سے تو پھر آہ و فغاں
کو
اتنا بھی قوانین کا پابند نہ کرنا
گمراہ نہ ہو جائیں کہیں اہلِ خرد بھی
معبود! انھیں اتنا خردمند نہ کرنا
کعبے کی طرف جانا اگر جانا ہو مضطرؔ!
رُخ جانبِ اچھرہ و دیوبند نہ کرنا
چوہدری محمد علی مضطرؔعارفی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں