صفحات

ہفتہ، 12 مارچ، 2016

72۔ یارو مسیح وقت کہ تھی جن کی انتظار

کلام محمود صفحہ121

72۔ یارو مسیح وقت کہ تھی جن کی انتظار


یارو مسیح وقت کہ تھی جن کی انتظار
رہ تکتے تکتے جنکی کروڑوں ہی مر گئے

آئے بھی اور آ کے چلے بھی گئے وہ آہ!
ایام ِسعد اُن کے بسرعت گذر گئے

آمد تھی اُن کی یا کہ خدا کا نزول تھا
صدیوں کاکام تھوڑےسے عرصہ میں کرگئے

وہ پیڑ ہورہے تھے جو مدت سے چوبِ خشک
پڑتے ہی ایک چھینٹا دلہن سے نکھر گئے

پل بھر میں مَیل سینکڑوں برسوں کی دُھل گئی
صدیوں کے بگڑے ایک نظر میں سدھر گئے

پُر کر گئے فلاح سے جھولی مُراد کی
دامانِ آرزو کو سعادت سے بھر گئے

پرتم یُونہی پڑے رہے غفلت میں خواب کی
دیکھا نہ آنکھ کھول کے ساتھی کدھر گئے

صد حیف ایسے وقت کو ہاتھوں سے کھو دیا
واحسرتا!کہ جیتے ہی جی تم تو مر گئے

سونگھی نہ بوئے خوش نہ ہوئی دیدِ گل نصیب
افسوس دن بہار کے یونہی گزر گئے

اخبار الفضل جلد 12 ۔ 9جون 1925ء

1 تبصرہ:

  1. جنہوں نے انتظار کیا ، انکی نیت کا ضرور اللہ تعالی انکو اجر دے گا۔
    اور جو نبیﷺکی وصیت کے کے باوجود منکر رہے، وہ ضرور 72 ہیں جسکے بارے تو پہلے ہی پیشگوئی ہے، بالکہ نبیﷺکا فتوی ہے، وہ ناجی نہیں ہیں۔
    اور جنہوں نے نبیﷺکا سلام کہا، بیعت کی وہ تو نبیﷺکے سفیر بن گئے۔ اور انہی کے بارے ہے کہ وہی ناجی ہیں، نشانی بھی یہی کہ وہ نبیﷺکے اور صحابہ کے نقش قدم پہ ہیں، ڈاکٹر نصیر احمد طاہر نیوپورٹ سائوتھ ویلز یوکے

    جواب دیںحذف کریں