صفحات

جمعرات، 24 مارچ، 2016

02۔ عیسیٰ کو چرخ پہ نہ بٹھاتے تو خوب تھا

کلام حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ علیہ
حیات ناصر صفحہ59۔60

02۔ عیسیٰ کو چرخ پہ نہ بٹھاتے تو خوب تھا


عیسیٰ کو چرخ پہ نہ بٹھاتے تو خوب تھا
احمدؐ کو خاک میں نہ سلاتے تو خوب تھا

زندہ خدا سے دل کو لگاتے تو خوب تھا
مردہ بتوں سے جان چھڑاتے تو خوب تھا

قصے کہانیاں نہ سناتے تو خوب تھا
زندہ نشان کوئی دکھاتے تو خوب تھا

اپنے تئیں جو آپ ہی مسلم کہا تو کیا
مسلم بنا کے خود کو دکھاتے تو خوب تھا

تبلیغ دین میں جو لگادیتے زندگی
بے فائدہ نہ وقت گنواتے تو خوب تھا

دنیا کی کھیل کود میں ناصر پڑے ہو کیوں
یاد خدا میں دل کو لگاتے تو خوب تھا

زمانہ طالبعلی کی ایک نظم


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں