صفحات

ہفتہ، 26 مارچ، 2016

59۔ داڑھی کا برگد

کلام طاہر ایڈیشن 2004صفحہ144

59۔ داڑھی کا برگد


یہ بہت پرانے شعر ہیں جو میاں وسیم احمد صاحب کی اجازت سے ہم شائع کر رہے ہیں۔

میرے بھائی! آپ کی ہیں سخت چنچل سالیاں
شعلۂ جوّالہ ہیں آفت کی ہیں پرکالیاں

آپ کی داڑھی کا برگد دیکھ پاتیں وہ اگر
اس پہ پینگیں ڈالتیں ، گاتیں ، بجاتیں تالیاں

توڑ دیتیں ڈالیاں ، آتا نہ کچھ ان کو خیال
آپ تو داڑھی منڈا کر بچ گئے ہیں بال بال


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں